پان[10]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بیشتر دستہ دار، چوڑا چھچھلا برتن جو کباب وغیرہ تلنے یا کوئی چیز پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ Pan "نمک اور پانی ملا کر ایک پان میں رکھو"      ( ١٩٠٨ء، خوان ہندی، یوسف جعفری، ١٠٠ )

اشتقاق

برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال میں مستعمل ہوا اور بعدازاں تحریری صورت میں بھی اردو میں داخل ہوا۔ اور ١٩٠٨ء میں "خوان ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بیشتر دستہ دار، چوڑا چھچھلا برتن جو کباب وغیرہ تلنے یا کوئی چیز پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ Pan "نمک اور پانی ملا کر ایک پان میں رکھو"      ( ١٩٠٨ء، خوان ہندی، یوسف جعفری، ١٠٠ )

اصل لفظ: Pan
جنس: مذکر